Additional Details

  • Ad ID2933
  • Posted On2 years ago
  • Ad Views1.1k
  • Price1,000 ₨

Description

ایک وقت تھا جب پاکستان میں شہد صرف اس صورت میں ملتا تھا کہ آپ کے گھر میں کسی درخت پر یا لکڑیوں میں شہد کا کوئی چھتہ ہو۔ یا پھر کسی رشتہ دار سے تھوڑا مانگ لیا جائے۔ تب لوگ شہد کو صرف دوا کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ زیادہ تر لوگ صرف گلے کی خرابی یا کھانسی کی صورت میں شہد کا استعمال کرتے تھے۔ کچھ لوگ شہد تب استعمال کرتے جب شادی ہونے والی ہوتی یا نئی نئی ہوئی ہوتی تھی۔ یہ سب باتیں ٹھیک ہیں مگر شہد میں اللہ نے شفاء رکھی ہے۔

اب جب کہ چھتے خود دے کر اعلیٰ کوالٹی کا شہد بڑی مقدار میں حاصل کیا جارہاہے تو اس کی مقدار بھی بہت بڑھ گئی ہے اور اگر دو نمبری نہ کی جائے تو اس کی کوالٹی بھی جنگلی سے اچھی ہوتی ہے کیونکہ اس میں مکھیوں کی محنت کے ساتھ ساتھ انسانی عقل کا بھی استعمال ہوتا ہے جیسے موزوں جگہ کا انتخاب ، سردی گرمی بارش سے بچانا، صحیح وقت پر مکمل تیار ہونے کے بعد اتارنا وغیرہ۔ 
قیمت کم ہونے کی وجہ سے اب اس کا استعمال ایک معمول ہونا چاہیے۔شہد آپ کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں مثلاً ناشتے میں گرم یا ٹھنڈےپانی یا دودھ میں ملا کے،بریڈ یا پراٹھے کےساتھ، دیسی گھی اور شہد کی چوری بنا کے،ملائی کے ساتھ ملا کے، چائے میں چینی کی بجائے شہد ڈال کے،بادام اور تل میں مکس کر کے،مختلف پھلوں کے جوس میں ڈال کے ۔گرین ٹی شہد کے ساتھ ہو تو اس کا تو مزہ ہی دوبالا ہو جاتا ہے۔ 
چینی کے بارے اب سب کو معلوم ہے کہ یہ سفید زہر ہے۔ اس سے جتنا اجتناب ممکن ہو ضروری ہے۔ مٹھائی اور کولڈ ڈرنکس میں چینی کا بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سے اجتنا ب کریں۔ جہاں بھی میٹھے کی ضرورت ہو وہاں شہد کا استعمال ایک معمول بنا لیں۔ اس کا استعمال اس لحاظ سے آپ کو مہنگا نہیں پڑے گا کہ یہ آپ کا ڈاکٹر کے پاس جانا بچ جائے گا۔ ڈاکٹر کے پاس ایک چکر تین مہینوں میں لگ جائے تو ساری بچت کی ایسی کی تیسی ہو جاتی ہے۔ میرا اپنی ذاتی مشاہدہ اور تجربہ ہے کہ جو لوگ بھی چینی سے اجتناب کرتے ہیں اور شہد کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کی ڈاکٹر سے جان چھوٹی رہتی ہے۔
ہمارے پاس سے آپ ہر قسم کا چھوٹی اور بڑی مکھی کا جنگلی و فارمی شہد، دیسی گھی اور مدینہ شریف کی عجوہ کھجور منگوا سکتے ہیں۔ ریٹ لسٹ یہ ہے

بڑی مکھی کا موسم بہار والا شہد 800 روپے کلو. 
بڑی مکھی کا جنگلی شہد 1300 روپے کلو.
چھوٹی مکھی بیری والا شہد 1800 روپے کلو. 
چھوٹی مکھی کا جنگلی شہد 2200 روپے کلو. 
چھوٹی مکھی کالی بیری والا شہد 2500 روپے کلو.
سب سے اعلیٰ کوالٹی کی عجوہ کھجور 2300 روپے کلو 
آرڈر کے لیے کال کریں 
03126832988
03070860911 
( Whatsapp number 03437112500 )

2933